نامور اداکارہ زمرد خان جنہوں نے زیادہ تر سٹیج پر کام کیا وہ آج ہیں بہت ہی برے حالات میں. ان کو کینسر جیسا مرض لاحق ہے اور انکی صحت اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے. زمرد خان کی بیٹی پریا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری والدہ کو کینسر ہوا تھا ، ہم نے علاج شروع کروایا ان کی سرجری ہوئی کیمو ہوئی لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئیں. ڈاکٹروں نے تو ہمیں کہہ دیا ہےکہ ہم نے ہر قسم کی کوشش کر کے دیکھ لی ہے لیکن ان کی حالت میں سدھار نہیں آیا اس سے زیادہ ان کا علاج ہو نہیں سکتا. بس اب دعا ہی ہے اور اللہ ہے.
پریا خان نے کہا میری ماں نے افتخار ٹھاکر کے ساتھ بھی کام کیا ، بہت سارے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کیا، میری ماں کو جب کینسر ہوا تو میں نے ان کے تمام دوستوں کو کالز کیں لیکن کسی نے میری مدد نہ کی، افتخار ٹھاکر تک نے میری بات نہیں سنی. سوائے سہیل احمد نے انہوں نے ہماری مدد کی جس کے ئے میں ان کی شکر گزار ہوں. انہوں نے کہا کہ شوبز کے لوگوں کو مرنا بھولا ہوا ہے. ہمارے ساتھ توجوہونا تھا ہو گیا لیکن یہ اپنا آخری وقت بھی یاد رکھیں .