سرگودھا،باغی ٹی وی (شاہنوازجالپ) تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر
مسلم لیگ نون خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر زنیرا رحیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سرگودھا کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لئے خواتین ونگ ضلع بھر میں متحرک ہے اور ڈور ٹو ڈور کمپئین جاری ہے

مسلم لیگ نون خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر زنیرا رحیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کے عوام میاں نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں میاں نواز شریف ترقی ، امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں اور وہ ایسے اقدامات کریں گے جس سے مہنگائی کم اور غریب آدمی کو ریلیف ذیادہ مل سکے گا۔

زنیرا رحیم گجر نے مزید کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ خواتین گھر کی چار دیواری سے باہر نکلیں اور ملک کی خاطر اپنا سیاسی اور جمہوری حق استعمال کریں 8 فروری میاں نواز شریف کی کامیابی کا دن ہے خواتین ہر حلقہ میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہو جائیں اور گھر گھر نواز شریف اور مریم نواز کا پیغام پہنچائیں۔

Shares: