عمرزیادہ کے طعنے دینے والوں کو سنا دیں مشی خآن نے کھری کھری

0
65

اداکارہ مشی خان جو کا فی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں، لیک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ سیاسی سے لیکر سماجی مسائل پر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. مشی خان کافی بولڈ ہیں اور جو کہنا چاہتی ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہیں. حال ہی میں مشی خان نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ کافی غصے میں نظر آرہی ہیں. انہوں نے اس وڈیو پیغام میں ان لوگوں‌کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے جو ہر کسی کو ان کی بڑھتی ہوئی عمر کے طعنے دیتے ہیں. مشی خان نے اس وڈیو میں کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہوتی ہوں کہ میرے کولیگز وغیرہ اپنی کوئی پکچر پوسٹ کردیں یا اپنی سالگرہ منا رہے ہوں تو ان پر تنقید کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اپنی عمر دیکھو اور حرکتیں دیکھو ،

تمہارے تو پائوں قبر میں‌لٹک رہے ہیں‌، اس عمر میں اللہ اللہ کرو ، تو میں ایسی باتیں کرنے والوں سے کہنا چاہتی ہوں‌کہ اللہ اللہ کرنا تو پیدا ہونے سے شروع ہو کر تب تک جاری رہتا ہے جب تک انسان اس دنیا سے رخصت نہ ہوجائے. صرف عمر بڑھنے پہ ہی اللہ اللہ نہیں کرنا ہوتا. اور مطلب کیا ہے کہ اگر کسی کی عمر تھوڑی سی بھی زیادہ ہو گئی ہے تو وہ اپنی سالگرہ نہ منائے ، اپنی تصاویر کیوں نہ بنوائے اور پوسٹ کرے. ایسی باتیں‌کرنے والے خود بھی تو سوشل میڈیا پر ہی بیٹھے رہتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں . آپ کونسا ڈریکولا کی فیملی سے ہیں جنہوں نے کبھی بوڑھے ہونا ہی نہیں ہے.

Leave a reply