گاؤں 67 ای بی کے رہائشی محنت کش کی بیٹی ثمن فاطمہ کے ساتھ ملزم نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔۔جس پر محنت کش نے مقدمہ درج کروایا تو ملزمان نے گھر میں گھس کر متاثرہ بچی کی ماں اور اہلخانہ پر تشدد کیا جس کی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی۔۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تشدد
کے مقدمے کےلیے پولیس سے رجوع کیا

تو پولیس نے شوہر کو جھوٹے مقدمے میں حوالات میں بند کردیا۔۔۔ڈی ایس پی عارفوالا کے پاس جائیں تو دھمکا کر بھگایا جاتا ہے۔۔۔خاتون نے دہائی دی کہ تھانے کے چکر لگا کر خوار ہورہی ہوں۔۔۔مگر سننے والا کوئی نہیں۔۔۔حکومت انصاف فراہم کرے۔

Shares: