ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ہونے والا دوسرا مباحثہ منسوخ

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ہونے والا دوسرا صدارتی مباحثہ منسوخ کر دیا گیا، دوسرا صدارتی مباحثہ 15 اکتوبر کو منعقد ہونا تھا،

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان پندرہ اکتوبر کو ہونے والا دوسرا مباحثہ منسوخ کر دیا گیا ہے، مباحثہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شرکت سے انکار کے باعث منسوخ کیا گیا، تیسرا صدارتی مباحثہ بائیس اکتوبر کو منعقد ہونا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے مباحثہ ورچوئیل ہونے کے باعث شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مباحثہ میں بیٹھ کروقت ضائع نہیں کرسکتا ، مباحثے میں شرکت کی بجائے ریلی نکالیں گے ،ٹرمپ نے ساتھ ہی الزام لگایا کہ مباحثہ کمیشن جوبائیڈن کو شکست سے بچانے کی کوشش کررہا ہے، جوبائیڈن کو پہلے صدارتی مباحثے میں بھی ہرایا تھا

امریکی صدارتی انتخابات،اکانومسٹ کے سروے نے ٹرمپ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دوسری جانب ٹرمپ کے مخالف امیدوارجو بائیڈن نہ صرف مباحثہ میں شرکت کو تیار ہیں بلکہ انہوں نے مباحثہ کمیشن کی سفارشات پرعمل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ متوقع ہے ، امریکا میں ارلی ووٹنگ میں اب تک 40 لاکھ سے زائد افرادووٹ ڈال چکےہیں، 40 لاکھ سے زائد افراد نے ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی تفصیلات یو ایس الیکشنز پراجیکٹ نے جاری کردیں ، رپورٹ میں صرف 31 ریاستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کےاعداد وشمار درج ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ٹویٹر نے کیا بڑا اعلان

Leave a reply