تھیلسیمیا ٹیسٹ کے لئے قانون سازی کی جائے

0
61

تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پرعوامی سطح پر آگاہی کےلئےڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں تھیلسیمیا کے حوالے سے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈکل سٹاف اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کی۔ ریل کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر تھیلسیمیا سے بچاو کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیا کے مرض پر قابو پانے کے لئے شادی سے پہلے تھیلسیمیا ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے اور دوران حمل اگر خواتین کا تھیلسیمیا ٹیسٹ کرا لیا جائے تو بروقت سدباب ممکن ہوسکتاہے۔ ریلی کے شرکاء نے تھیلسیمیا کے مرض پر قابو پانے کیلئے شادی سے قبل تھیلسیمیا ٹیسٹ کو ضروری قرار دینے کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a reply