گوجرانوالہ :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہاہے کہ سیلاب سے بچاؤ کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سیلاب کی صورتحال میں انسانی جان ومال کے تحفظ اور سیلاب میں گھرے افراد اورمال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ممکنہ مادی اور مالی وسائل بروئے کار لائے گی- انہوں نے کہا کہ فلڈ پلان2019 کے مطابق تمام اضلاع میں محکموں کے افسران کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جاچکا ہے اور فلڈ کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں – ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے محکمانہ انتظامات کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد حنیف، اے ڈی سی جی ڈاکٹر رابعہ ریاست، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صدر حنا ارشد،وزیرآباد وقار حسین، کامونکی شاہد عباس جوتہ، نوشہرہ ورکاں،سی ای او ہیلتھ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فرید، ڈی او ایمرجنسی کمال عابد، ڈی او ہلال احمر بلال عنایت، ڈی ڈی زراعت جاوید اختر،اے ایم ایس ڈاکٹر گلزار، ڈی ایس پی پولیس محمد اطہر، میونسپل کارپوریشن، واسا، پولیس ودیگر محکموں کے افسران شریک تھے-
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار اور ڈرینیج، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل سمیت دیگر کو نالوں کی صفائی کی ہدایت کی جبکہ نالہ ڈیک، نالہ پلکھو، ہسری ڈرین، لُٹرکی ڈرین کی ڈی سلٹنگ، پشتوں، بندوں کی مضبوطی بارے محکمہ انہار و ڈرینیج حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا- اجلاس میں تمام محکموں کی شرکت، انتظامات، ڈرین نالوں کی صفائی، مشینری کے فنکشنل ہونے بارے جائزہ لیا گیا-ڈی او ایمرجنسی کمال عابد، ڈی اوہلال احمر بلال عنایت بٹ نے سیلابی صورت میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینرvی کے فنکشنل ہونے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ ریسکیو 1122، ہلال احمر، واسا کی طرف سے فرضی مشقیں مکمل کر لی گئیں ہیں –

Shares: