لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )احساس کفالت مراکز کروڑ اور کوٹ سلطان پر فراڈ ۔۔۔
مقدمات درج ۔۔ 01ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لئے بنائے گئے کروڑ مرکز پر ریٹیلر عبدالرشید نے سادہ لوح خواتین سے انگوٹھے لگوا کر پورے پیسے دینے کی بجائے5000 روپے کم رقم ادا کی، جس پر موقع پر موجود فوکل پرسن کو شکایت کی گئی۔۔
شکایت درست ثابت ہونے پر تھانہ کروڑ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ خواتین مسمات کلثوم بی بی اور مسمات مریداں مائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
جبکہ علاقہ تھانہ کوٹ سلطان میں زاہد ونجھیرہ نامی دکاندار نے رقم کی وصولی کے دوران 200/300 روپے تک کمیشن وصول کیا۔۔ شکایت درست ثابت ہونے پر فوکل پرسن کوٹ سلطان مسرور حسین کی مدعیت میں مقدمدرج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔۔

Shares: