وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا..

0
75

ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا مرکزی ریلی بمبے چوک سے نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ڈی پی او اسد سرفراز کے علاوہ دیگر افسران اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی. شرکاء نے قومی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے "پاکستان زندہ باد "،”کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اس موقع پر استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی.ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی جاتی رہے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم اور جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلایا جائے. چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کشمیریوں کے حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے بھارت کو کشمیر میں ظلم و ستم بند کرنا ہوگاڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں.ہم سب ان کے ساتھ ہیں.

Leave a reply