ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی

0
54

کوئٹہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاون 155 لوگو کو چالان جبکہ 53 موٹر سائیکلیں 7 گاڑیاں 5 رکشے بند ٹریفک قوانین کے پاسداری نہ کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئے ٹریفک پولیس نے ایسے لوگو کیخلاف کاروائیوں کا آغاز ایک بار پھر کردیا جوٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کے سربرائی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے میزان چوک اور کشموڑ پر کاروائی کرتے ہوئے 155 لوگو کو چالان جبکہ 53 موٹر سائیکلیں 7 گاڑیاں 5 رکشے بند کردئے 27 گاڑیوں سے کالے پیپر جبکہ 4 سے جالیاں اتارے گئے ساتھ ان کو چالان بھی کیا گیا مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 52 غیر نمونے نمبر پلیٹ جبکہ 2 سے مونو گرام اتارے گئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کے مطابق میزان چوک پر کاروائی کرتے ہوئے 78لوگو کو چالان کیا گیا 11 موٹر سائیکلں سٹی تھانہ میں 4 رکشے 2 گاڑیاں جن کے پاس کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے ایوب اسٹیڈیم میں بند کیا گیا گاڑیوں سے6 کالے پیپر جبکہ 4 جالیاں اتارے گئے جن کو چالان بھی کیا گیا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 22 غیر نمونے نمبر پلیٹ 2مونو گرام اتارے گئے جبکہ کشموڑ پر کاروائی کرتے ہوئے 75 لوگو کو چالان کیا گیا 42 موٹر سائیکلیں 5 گاڑیاں ایک رکشے کو ایوب اسٹیڈیم میں بند کردیا گیا جبکہ21 کالے پیپر جبکہ 20 جالیاں بھی گاڑیوں سے اتارکر ان کو چالان کیا گیا جبکہ موٹر سائیکلیوں اور گاڑیوں سے 30 غیر نمونے نمبر پلیٹس اتارے گئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کی مطابق ٹریفک قوانین کے پاسداری نہ کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

Leave a reply