مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام ڈرامے کے بعد دو ہزار کشمیریوں کو بھارت نے گرفتار کیا،عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار...

بھارت کے ساتھ جنگ بندی،ہمارے ساتھ صلح کیوں نہیں؟ بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہےکہ اگر دشمنوں...

بھارت کا دریائے چناب پر نئے آبی منصوبوں پر غور

بھارت نے پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے...

پنجاب فوڈاتھارٹی کی سرکاری گاڑی کا پرائیویٹ استعمال

مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی گاڑی سکول وین بن گئی،سرکاری گاڑی میں سکول کے بچے اورسوداسلف لانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد مگسی کی مبینہ سرکاری گاڑی میں سکول یونیفارم میں ملبوس بچے سوار ہیں جبکہ گاڑی کے پچھلے حصہ میں سوداسلف کے بڑے بڑے تھلے رکھے گئے ہیں ۔گاڑی پر سبز رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ نصب ہے اور اس کانمبرLEG1199ہے۔صحافیوں نے جب سرکاری گاڑی میں بچوں اور دیگر سامان کی موجودگی کے حوالے سے ڈرائیور سے دریافت کیا تو ڈرائیور کا کہناتھاکہ وہ شہزاد مگسی صاحب کے بچوں کو سکول سے اٹھانے اور گھر کا سودا سلف لینے کے لئے بازار آیاہے۔