ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ کا ریڈیو کے ذریعے عوام سے رابطہ
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ریڈیو پروگرام میں شرکت، کالرز نے فون پر ڈی پی او سے براہ راست بات کی، مسائل اور شکایات کا فوری حل ہونے پرعوام نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نےایف ایم ریڈیو 98.8 کے پروگرام "پولیس آن لائن” میں شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان کاشف عباس آکاش اور فضا چوہدری تھے۔ ڈی پی او نے پروگرام میں چند دنوں کی تعیناتی میں مظفرگڑھ میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا قیام اور ڈولفن سکوارڈ کی کامیابی سے شروعات کا خصوصی ذکر کیا ہے، پروگرام کے دوران ضلع بھر سے کالرز نے کالز کر کے ڈی پی او کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈی پی او نے ان کے مسائل کے حل کےلیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ میزبان کاشف عباس آکاش کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی تبدیلی ہے عوام آج براہ راست گھر بیٹھے اپنے علاقہ کے ڈی پی او سے مسائل پر گفتگوکر رہے ہیں۔