سیالکوٹ بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراسہ کرنے پر مقدمہ درج

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم انکے لئے سیکورٹی گارڈ مقرر کریں گے
سی او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی نے بھی مرکز صحت کا دورہ کیا اور کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں ویب چینلز کے نام نہاد صحافیوں نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا تھا
سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور حراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث چند ویب چینلز کے نمائندگان پر تھانہ سمبڑیال میں لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے