کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا

0
119

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ایران سے بارش اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہوگیا آج سے پیر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری ہونے کے امکان کے باعث بلوچستان کے تمام اضلاع کے ضلعی ا ٓفیسران کو ہائی الرٹ کر دیا۔محکمہ موسمیات بلوچستان نے آج سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ قلات مستونگ سوراب قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ زیارت خضدار، مکران ڈویژن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

وادی کوئٹہ سمیت قلات،زیارت اور کان مہترزئی میں بدستور سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے زیارت میں منفی 9،قلات منفی 8اور کان مہترزئی منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی سسٹم کے تحت بلوچستان کے بیشترعلاقوں قلات،سوراب، مستونگ، زیارت،کان مہترزئی میں ہفتے سے پیر تک برفباری جبکہ گوادر،آواران،کیچ،پنجگور، واشک،خاران، پشین، ہرنائی میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان نے آج سے بلوچستان بھر میں تیز بارش جبکہ زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدیدبرفباری کے پیش نظرتمام سرکاری عملے کو الرٹ کرنے اور کسی بھی جانی ومالی نقصانات سے بچنے کیلئے فوری ا مدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی تاکید کی ہے۔

ادھر ضلع قلات کے ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ نے ضلع قلات کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو کس بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اورتمام آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کیا ہے انہوں نے کہا ہیکہ بارش اور بارف باری کے دوران ضلعی آفیسران اور اہلکار ہیڈکوارٹر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

Leave a reply