ہم آپؓ کی سیر ت وکردار کا بغور مطالعہ کریں اور دین ودنیا کی فلاح کے لئے اس سے بھرپور استفادہ کریں،اصغر چشتی
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے کہا ہے کہ زوجہ رسولﷺام الموء منین حضر ت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓکی سیرت وکردار مسلمان خواتین کے لئے ایک مثالی اور قابل تقلید نمونہ ہے۔انہوں نے اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک ذریں باب ہے۔ وہ یہاں حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریؓ کے یوم وصال کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپؓ خواتین میں سب سے پہلے اسلام کی سعادت قبول کرنے والی خاتون تھیں۔ اسلام کے کٹھن اور مشکل دور میں حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ اپنی دولت، اثر ورسوخ اور فہم وفراست سے ہر نازک موقع پر اسلام کے لئے ڈھال بنی رہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپؓ کی سیر ت وکردار کا بغور مطالعہ کریں اور دین ودنیا کی فلاح کے لئے اس سے بھرپور استفادہ کریں۔