آج بروز جمعرات سے کوئٹہ شہر میں روٹی نہیں ملے گی

کوئٹہ, تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمد نعیم خلجی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں آٹا اور گیس مہنگا ہوگیا ہے مہنگائی کی وجہ سے ہم روٹی 20 روپے میں نہیں بیج سکتا ہمیں نیا نرخنامہ دیا جائے جس میں روٹی کی قیمت 30 ہو آج بروز جمعرات سے کوئٹہ شہر میں روٹی نہیں ملے گی جب تک ہمیں نیا نرخنامہ نہیں ملتا, تندور ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم خان خلجی ودیگر نے پریس کانفرنس میں اعلان کردیا
نیو اتحاد یونین نانبایاں کوئٹہ نے آج سے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا اور مزید کہا کہ
آج سے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پرئس کنڑول کمیٹی پر عائد ہوگی، یہ بات نیو اتحاد نانبایان کے چیئر مین محمد نعیم خلجی اور صدر حاجی رضا محمد خلجی و دیگر نے بدھ کو کوئٹہ پر یس کلب میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نانبایان نے بارہاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی کہ انہیں جائز نرخ دیا جائےلیکن ہمارے مطالبات پر ٹال مٹول سے کام لیا گیا نانبائی اپنا کاروبار مسلسل نقصان پر چلانے سے قاصر ہیں آٹے، کریم، گیس سلندڑ،لیبر کی تنخواہوں میں مہنگائی کے باعث موجودہ نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے جسکی وجہ سے نانبائی آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال کرنے جارہے ہیں جسکی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، پرائس کنڑول کمیٹی پر عائد ہوتی ہے۔

Comments are closed.