ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں، وزیرا عظم کی سینئر وزرا کو خاموشی توڑنے کی ہدایت

0
34

ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں، وزیرا عظم کی سینئر وزرا کو خاموشی توڑنے کی ہدایت

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے پنجاب کے سینئر وزرا کو خاموشی توڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملک اور ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں۔

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزرا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم نے پارٹی موقف بہتر انداز میں اجاگر کرنے پر فیاض الحسن چوہان کی تعریف کی اور کہا فیاض الحسن چوہان کی طرح دوسرے وزرا بھی کھل کر سامنے آئیں۔

عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو پارٹی موقف بھر پور انداز سے اجاگر کرنے کا ٹاسک دیا۔ وزیراعظم سے میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، راجہ بشارت نے منگل کے روز ملاقات کی۔ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید بھی وزیراعظم سے ملے تھے

نواز شریف ڈی پورٹ ہو گا،ٹرمپ کی چوری اور محمد بن سلمان پر مقدمہ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی


واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کچھ اہم خبریں آئی ہیں، حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،برطانوی وزیر داخلہ کو وسیع اختیار استعمال کرنے کا زور دیا گیا ہے، خط میں عدالت کے وارنٹ گرفتاری کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور ساری تفصیل بھی بتائی جائے گی کہ نواز شریف کس طرح علاج کے لئے گئے اور علاج ہوا نہیں، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگا دیا گیا، دو روز قبل روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں شائع ہونے والے اشتہار کی کاپی عدالت کے گیٹ پر لگا دی، حکومت نے عدالتی اھکامات پر العزیزیہ سٹیل مل و دیگر کیسز میں اشتہار جنگ اور ڈان میں شائع کروائے تھے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور خبر کے مطابق گوجرانوالہ جلسے میں ایس او پیز فالو نہ کرنے کے حوالہ سے بھی گرفتاریاں ہوں گی، مریم نواز کی ضمانت ختم کروانے کے لئے بھی حکومت نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، مریم نے والد کی تیمارداری کے لئے ضمانت لی تھی، جس دن مریم باہر آئی نواز شریف باہر چلے گئے اور مریم جلسے کر رہی ہے،جہاں جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی ہو گی حکومت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a reply