اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خواتین ریلی کا اہتمام

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ وارانہ علامتی احتجاج کے حوالے سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک سیمنار اور خواتین کی ریلی کا انعقاد طاہرہ قاضی شہید ہائی سکول میں کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کی ۔ کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن افتخار احمد ،چیف آفیسر ضلع کونسل ملک منشا،جاوید چوہان سمیت خواتین ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءریلی نے مختلف بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاءریلی بار بار کشمیر بنے گا پاکستان، بھارتی مظالم نامنظور کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ امن ہماری ترجیح ہے کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے قوم کا ہرفرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی تیار ہے ۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اس موقع پر کہاکہ بھاتی فوج کشمیریوں پرجوظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھارہی ہیں اس کو فورآ بند ہونا چاہیے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق ہونا چاہیے۔آخر میں کشمیر کی سلامتی اور آزادی کی لیے دعا بھی کی گئی۔

Comments are closed.