انوکھا احتجاج!ڈاکوؤں کی فائرنگ زخمی ہونےوالے شخص کوورثاڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکےآفس چھوڑ کرفرار

مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر انصاف نہ ملنے پر ٹانگوں سے معذور زخمی شخص کو اسکے اہلخانہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس کی رحم وکرم پر چھوڑ کر چلےگئے۔زخمی شخص کیمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث اسکی ٹانگیں کاٹنی پڑیں پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اللہ ڈیوایا نامی بزرگ کی ٹانگیں زخمی کردیں تھیں۔بعدازاں ٹانگیں زخمی ہونے کے باعث اللہ ڈیوایا کی دونوں ٹانگیں کاٹنا پڑیں.مبینہ طور پر 2 ماہ میں بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر بطور احتجاج اللہ ڈیوایا کے اہلخانہ اسے ڈسٹرکٹ پولیس آفس مظفرگڑھ میں سٹریچر پر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے.اللہ ڈیوایا کیمطابق 5 افراد نے فائرنگ کرکے اس کو دونوں ٹانگوں سے محروم کردیا۔پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی.روتے ہوئے اللہ ڈیوایا کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے اور اہلخانہ پولیس کے رحم وکرم پر ڈی پی او آفس چھوڑ کر چلے گئے.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کررکھا ہے.پولیس ترجمان کیمطابق مقدمے کے مدعی اپنے خاندانی مخالفین کو مقدمے میں پھنسانا چاہتے ہیں.

Comments are closed.