انٹرنیشنل کرکٹر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا،بگٹی اسٹیڈیم کی دلکش مناظر اور بہترین پچز پر میچ کا مزہ دوبالا ہوگا امید ہے کھلاڑی میچز انجوائی کرینگے قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے 11 سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بلوچستان کے کپتان عمران فرحت اور سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے آئین میں ہی سی بی نے بلوچستان کے کرکٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے پالیسی بنائی ہےبلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے پلیئرز اس پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیے کوئٹہ میں کرکٹ کیلئے سازگار موسم ہے بگٹی اسٹیڈیم کی دلکش مناظر اور بہترین پچز پر میچ کا مزہ دوبالا ہوگا امید ہے کھلاڑی کوئٹہ میں میچز انجوائی کرینگے۔ بلکل یہاں پی ایس ایل کے میچز ہونے چاہیے، بلوچستان میں امن وامان کا کوئی مسلہ نہیں_اس ایونٹس سے بلوچستان کے کھلاڑی آگے جاسکتے ہیں۔ ١٢سال بعد کوئٹہ آئے ہیں۔ بلوچستان اکر اچھا لگا امید ہے جتنے میچز کوئٹہ میں ہونگے اچھا تجربہ ہوگا۔ واضح رہے میزبان بلوچستان ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف آج 21 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے 4 میچز کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔ ،پہلے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے 11 اور بلوچستان کے 7 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری کردیاہے۔ ایونٹ کی ٹرافی بھی کوئٹہ پہنچ گئی عوام نے اپنے درمیان ٹرافی پاکر خوشی کا اظہار کیا اور شائقین کرکٹ نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائی۔