بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل سے امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر: سری نگر کی جامع مسجد میں مسلسل ساتویں ہفتہ نماز جمعہ پر پابندی

مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں کافی سخت کر دی گئی ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا والوں کی نگاہ سے چھپایا جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال بند ہے۔ جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔

دریں اثناء مقبوضہ وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عائد ہے۔ قابض حکام نے وادی کے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 47 ویں دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ 5 اگست سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔

Shares: