اوپن یونیورسٹی کی طرف سے گریجوایٹ اورپوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری
فیصل آباد(محمد اویس)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شاہ نے بتایا کہ اوپن یونیورسٹی نے گریجوایٹ اورپوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق بی اے کے تمام مضامین کے داخلے شروع ہوگئے ہیں جبکہ ایم اے،ایم ایس سی کے داخلے یکم مارچ سے15،اپریل تک جاری رہیں گے۔مزید معلومات کے لئے علاقائی کیمپس سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔