اگر مہنگائی کی یہ لہر نہ روکی گئی تو غریب عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا،پروفیسر ایوب طاہر

0
116

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محمد ایوب طاہر نے کہا ہے کہ ماہ صیام اصل میں اللہ کے بندوں کا رب کائنات سے رابطے کا زریعہ ہے۔اللہ کے بندے بھی اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ صدقات وخیرات کرکے اور افطاریاں کرواکے اپنے رب کو راضی کرناچاہتے ہیں۔ وہ یہاں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اور دکھ کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس ماہ صیام میں ہر چیز مہنگی کرکے خداکی ناراضگی کا باعث بن رہی ہے۔غریب عوام مہنگائی کے اس طوفان میں پس کر رہ گئے ہیں لیکن موجودہ حکومت پچھلوں کا رونا روکر عوام کو طفل تسلیاں دینے پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کے ساتھ خیر اور بھلائی والا معاملہ فرماتا ہے اور بھلائی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ لیکن موجودہ حکومت اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کی بجائے ظلم والے راستے کو اختیار کئے ہوئے ہے۔ اگر مہنگائی کی یہ لہر نہ روکی گئی تو غریب عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا۔

Leave a reply