ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا

0
115

فیصل آباد (محمد اویس) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان ِخصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ایس آئی اینڈ اے جی ہائر ایجوکیشن طارق محمود بھٹی تھے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بج کر 0 1 منٹ پر مہمان خصوصی ‘ چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد افضل چوہدری اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کر دیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اًپ لوڈ ہو گیا۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء میں کل 18956 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 7669 پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا۔

چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے بتایا کہ طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط کے بعد تیار کئے گئے ہیںجس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم ایسے طلباء وطالات جو اپنے نتائج سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد سے 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنا پیپر خود چیک کر کے تسلی کر سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر محمد افضل چوہدری امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020 ء کے شیڈول کا اعلان کر چکے ہیں جس کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ‘ کمپوزٹ وعلوم السنہ شرقیہ کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 6جنوری تا 30 جنوری‘ دوگنا فیس کے ساتھ 31 جنوری تا 10 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 11 فروری تا 17 فروری 2020 ء تک بورڈ آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ امتحانات کا آغاز 28 اپریل 2020ء سے ہو

Leave a reply