کیسا رہے گا موسم کا حال

0
47

کیسا رہے گا موسم کا حال

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے.اس دوران بلوچستان کے پہاڑی علاقوں ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیراور میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ ۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جیکب آباد اوررحیم یار خان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

اس طرح ملک کے اندر بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا . سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر): بلوچستان: نوکنڈی 17، دالبندین 06،قلات 05،کوئٹہ (سنمگلی،شہر) 02، ژوب 01 ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو ، استور منفی 13 ، گوپس 12 ، کالام منفی 11 ، بگروٹ منفی 09 ، پارا چنار منفی 08 ، ہنزہ منفی 06، گلگت، راولاکوٹ اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply