ایران نے برطانوی سفیر گرفتار کر لیا، صورت حال سنگین

0
89

ایران نے برطانوی سفیر گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی : تہران: ایرانی حکام نے برطانوی سفیر راب ماکایئر کومشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایرانی حکومت کی جانب سے یوکرائنی طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کیے جانے کے بعد تہران کی امیر کبیر یورنیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے دوران برطانوی سفیر مبینہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نظر آئے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے انہیں یونیورسٹی کے سامنے واقع دوکان سے گرفتار کیا ہے وہ طلبا رہنماؤں سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے تہران میں برطانوی سفیر راب ماکایئر کی گرفتاری

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

کی تصدیق کر دی ہے۔

ادھر یورپی وزرائے خارجہ نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی نے جوہری معاہدے سے ایران کی دستبرداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ ایران معاہدے کی مکمل پاسداری دوبارہ شروع کردے۔اجلاس میں 28 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔

Leave a reply