بجٹ نے ڈیجیٹل پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا

0
32

لاہور:بجٹ نے ڈیجیٹل پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا،اطلاعات کے مطابق ماہرین معاشیات نے جہاں بجٹ کوایک بہت ہی اچھا بجٹ قراردیا ہے وہاں ان ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بعض اقدامات نے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب چکنا چور کردیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ نے ڈیجیٹل پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا صارفین پر ایس ایم ایس ، کالز اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے اضافی ٹیکس نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو ختم کردیا ہے

اس حوالے سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ کے لئے دنیا میں پہلے ہی 128 واں اور جنوبی ایشیاء میں دوسرا آخری مقام ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستانی صارفین پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر بالواسطہ ٹیکس ادا کررہے ہیں (ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے لئے دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستانی غریب آدمی 3 منٹ کی کال ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس کیوں ادا کرے؟

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 1 ایف بی ڈیٹا پر 5 روپے وصول کیے جاتے ہیں تو اوسط بچہ ہر ماہ آن لائن کلیز کے لئے 25 جی بی استعمال کرتا ہے ، غریب بچوں پر یہ ٹیکس کیوں؟

اس کے علاوہ آن لائن کاروبار اور ای کامرس شروع کرنے والے افراد کو ان ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

-یہ بھی ایک نقطہ سامنے آیا ہے کہ شہروں میں محنت مزدوری کرنے والے افراد جب اپنےدیہات میں اپنے گھروالوں سے دکھ سکھ شیئر کرتے ہیں توپھراس صورت میں تووہ بہت پریشان ہوں گے

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ کیا اس کے بعد کورونا ایس ایم ایس پر ایف آئی آر ٹیکس وصول کیا جائے گا

Leave a reply