ایم اے جناح روڈ، فاطمہ جناح روڈ اور طوغی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد عمارات سیل.

0
51

کوئٹہ یکم جولائی (خ ن): ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے احکامات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان اور میونسپل مجسٹریٹ سربلند کھوسہ کی نگرانی میں محمد علی جناح روڈ پر عارضی و پختہ تجاوزات ہٹائے گئے اور بلمقابل سول ہسپتال زیر تعمیر عمارت کو بلڈنگ کوڈ کی خلافورزی کرنے اور میونسپل سیوریج نظام مفلوج کرنے پر ترقیاتی کام بند کرا دیا گیا، اس کے علاوہ فاطمہ جناح روڈ پر بھی بلڈنگ کوڈ کی خلافورزی کرنے والے ایک عمارت کو سیل کر دیا گیا اور تنبیہ کی گئی کہ درکار دستاویزات کے ہمراہ دفتر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ پیش ہوں، شہر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ طوغی روڈ پر بھی مشن چوک سے تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوئی اور غیر قانونی شیڈ مسمار کئے گئے، سڑک پر رکھے دوکانات کے سامان کو اندر کروایا اور آخری وارننگ دی گئی، سڑک پر نصب بجلی جنریٹر کو سڑک سے ہٹائے جانے کی تنبیہ کی گئی اور بلڈنگ کوڈ کی خلافورزی کرنے والے ایک عمارت کے ترقیاتی کام کو روکا کر ضروری دستاویزات سمیت دفتر میں پیش ہونے کے ہدایات دی گئی۔
کارروائی اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان، میونسپل مجسٹریٹ سربلند کھوسہ، میٹروپولیٹن روڈ گینگ عملہ، آر آر جی اور ای لائٹ فورس اور متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کی نگرانی میں کی گئی۔

Leave a reply