بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم غیرملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،
ڈیرہ غازی خان(تنویراحمد) بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم غیرملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،چیک پوسٹ راکھی گاج پر دوران چیکنگ لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیاتھا جسے ملزمان ڈیرہ غازی خان کے راستے پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرناچاہتے تھے بی ایم پی پولیس کے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بتایاہے کہ ملزمان ایک عرصہ سے اس دھندہ میں ملوث تھے اور سمگلنگ کیلئے مختلف راستوں کااستعمال کرتے تھے جنہیں اس راستہ سے سمگلنگ کی کوشش پر پکڑلیاگیا انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے غیرملکی سگریٹ گاڑی نمبری TKW-406کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھاتھاجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔