کوئٹہ، پشین، ہرنائی،قلعہ عبداللہ، مستونگ مچھ سبی ڈھاڈر و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں صبح 07:58 پر شدید زلزلہ۔ عوام میں شدید خوف و ہراس۔ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آگئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئ ہے جس کی گہرائ زمین کے اندر دس کلومیٹر بتائ گئ ہے اور مرکز کوئٹہ کے قریب کوہ مردار کے اس پاس رکارڈ ہوئ ہے زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ شہر کے چاروں طرف علاقوں میں سو کلومیٹر کے ڈائ میٹر حدود تک محسوس کئے گئے اس وقت ان علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔







