بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

آئل ملز کے گٹر والے کنویں کی صفائی کے لیے مزدور داخل ہوئے تھے جس میں انتہا کی بدبو اور زہریلی گیسیں تھیں.. ریسکیو 1122 بورے والا کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت دیکھاتے ہوئے بدبو دار اور زہریلی گیسوں والے کنویں میں انٹری کرتے ہوئے پہلے مریضوں کو آکسیجن سلنڈر کے زریعے آکسیجن دی اور پھر بہت ہی محنتت اور مشکل حالات میں ریسکیو کیا.
موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 زندہ باد ریسکیو 1122 بورے والا زندہ باد کے نعرے لگائے اور شکریہ ادا کیا
بورے والا زہریلے کنویں میں ڈوبنے والے افراد میں فخر حسین عمر تقریباً 42 سال اور صفدر علی عمر تقریباً 40 سال شامل ہیں

Shares: