بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
داؤد آباد ڈاکخانے میں ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو ڈاکخانہ کے عملہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار
تفتفصیلات کے مطابق بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں واقع داؤد آباد ڈاکخانہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح ڈاکووں نے ڈاکخانہ کے عملہ کو یرغمال بنائے رکھا اور چار لاکھ کے قریب نقد رقم لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے
مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے ڈاکخانہ میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی بورےوالہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور موقع سے شوائد اکٹھے کیے جارہے ہیں
جبکہ ڈی پی او وہاڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کروادی گئی ہے اور جلد ہی ملزمان پکڑ لیے جائیں گے دوسری طرف بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے