بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) سسرالیوں نے نوجوان کی نا بالغ بہن کو اغواء کر لیا ۔ معصوم بچی کی واپسی کا مطالبہ کر نے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں
شبیراں بی بی سکنہ صدام ٹاؤن نے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ شفیق سکنہ احا طہ شاہنواز تین خوا تین سمیت آیا اور گھر میں موجود چودہ سالہ (ت) کو زبردستی اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے اپنے گھر میں محبوس کر لیا جس پر شبیراں بی بی نے ملزمان سے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں شبیراں بی بی نے روتے ہوئے خد شہ ظاہر کیا کہ اس کی نا بالغ بیٹی کے قتل کر دیے جا نے
کا خد شہ ہے