بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد اقبال کا نواحی گاوں 102ای بی میں جعلی میڈیکل کیمپ پہ چھاپہ میڈیکل کیمپ کے نام پر سادہ لوح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا نان کوالیفائیڈ گروہ گرفتار ۔کیمپ میں ٹیسٹ اور مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا تھا ۔گروہ کے تمام افراد کے پاس کوئ سند نہ تھی ۔ڈاکٹر شاہد اقبال کا درخواست میں موقف

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 102 ای بی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کی سربراہی میں بڑی کاروائی کی ہے
کاروائی میں سادہ لوح عوام کولوٹنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والا نان کوالیفائیڈ گروہ گرفتار کرلیا
جعلی میڈیکل کیمپ کے گروہ میں جعلی لیب ٹیکنیشن جعلی ڈاکٹر اور اسٹنٹنٹ چیک اپ شامل ہیں جو عوام کو اسپشلسٹ ڈاکٹر کا اعلان کروا کر لوٹ مار کر رہے تھے اور 200 روپے فیس کی مد میں وصول کررہے تھے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر چھاپہ مارا اور چھان بین کے بعد لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی ٹیم جس کی سربراہی عبداللہ نامی شخص کررھا تھا کو تھانہ شیخ فاضل پولیس کے حوالے کر دیا ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے یہ لوگ عرصہ دراز میں مختلف تحصیلوں میں یہ چکوک میں جا کر اعلانات کروا کر عوام کو لوٹتے تھے آج خفیہ اطلاع پر ہم نے کاروائ کی ہے انکے قبضے سے لیباٹری کا سامان اور ادویات وغیرہ بھی برآمد کی ہیں انکے خلاف زیر دفعہ 419.420 اور پی ایم ڈی سی ارڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلیے تھانے میں استغاثہ دے دیا ہے.

Shares: