بورے والا : گھریلو جھگڑے پر تین بچوں کی ماں کی خودکشی
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلو نا چاقی سے دلبرداشتہ ہو کر تین بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق گگو منڈی اڈہ کوارٹر کے قریب چک نمبر 235 ای بی میں گھریلو جھگڑے پر ایک خاتون نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون رضیہ بی بی زوجہ محمد یاسین نے گھر کے قریب درخت سے پھندا لگا کر خود کشی کی۔ خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔ خود کشی کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے تھانہ گگو منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے