بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

ٹرین کے نیچے آ کر 16 سالہ بچہ جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق بورےوالا چک نمبر 201 ای بی مانا موڑ کے قریب ایک 16 سالہ بچہ ٹرین کے نیچے آ گیا۔
جس کے نتیجے میں وی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت شرجیل ولد لیاقت علی چک نمبر 255 ای بی کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 بورےوالا نے بروقت رسپانس کیا اور موقع پر پہنچ کر مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے چیک کیا تو مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ 16 سالہ بچے نے خود ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی جان دی ہے۔ اسٹیشن کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 بورےوالا شبیر حسین شاہ بھی موقع پر موجود۔ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئے۔ٹرین کراچی سے پاکپتن کی طرف جا رہی تھی بچے کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔۔۔

Shares: