بھارتی فوجیوں کی بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ گوہان میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے.جس سے عوام میں شدید خوف پایا جاتا ہے .کیونکہ جب بھی اس طرحکی کارروائی ہوتی ہے تو عام نوجوانوںکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جاتاہے .لوگوںکی املاک جلائی جاتی ہیں . بارہ مولہ گوہان میںبھارتی فوج کی 46راشٹریہ رائفلز، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی53ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاربڑے پیمانے پر اس اس آپریشن میںحصہ لے رہے ہیں،جب سے بھارت کا انتخابی ڈرامہ فلاپ ہوا ہے بھارتی فورسز کی جانب سے پرتشدد کاررائیوں میں اضافہ ہوگیاہے ۔