آج ضلع سرگودہا کے دو بیٹے اپنے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرگئے

آج ضلع سرگودہا کے دو بیٹے اپنے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرگئے
ریسکیو اہلکار کاشف خان دودن پہلے اس وقت شدید زخمی ہو گئے تھے جب وہ ایک مریض کو ریسکیو کی ایمبولینس میں لاہور لے جارہے تھے اور موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوے اور دو دن موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج دادفانی سے کوچ کرگئے
پولیس کانسٹیبل ملک ظہیر بھی آج ہی کے دن تھانہ پھلروان کے علاقے میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوے مشکوک ملزمان کا تعاقب کرتے ہوے زندگی کی بازی ہار بیٹھے
اللہ تعالیٰ دونوں کے درجات بلند فرمائے۔۔لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
ضلع سرگودہا کی غیور عوام اپنے ان دونوں قابل فخر سپوتوں کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں

Comments are closed.