سرگودھا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے 21 کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر

سرگودھا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے 21 کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر کر کے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔
چاول سپر باسمتی نیا 130 روپے فی کلو‘ چاول سپرباسمتی پرانا 140‘ دال چناموٹی 128 روپے‘ باریک 120 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی 210 روپے‘ دال مسور باریک 160 روپے‘ امپورٹیڈ موٹی 140 روپے‘ مونگ دال دھلی ہوئی 260روپے‘ کالے چنے موٹے 120 روپے‘ باریک 110 روپے‘ سفید چنے موٹے 100 روپے‘ باریک 90 روپے‘ بیسن 130 روپے فی کل‘ چینی 76 روپے‘بکرے کاگوشت 800 روپے‘گائے کاگوشت 400 روپے‘ تندوری روٹی چھ روپے فی عدد‘ نان‘خمیری روٹی دس روپے‘ دودھ 70 روپے فی لیٹر‘ دھی 80 روپے‘ 20 کلو آٹے کاتھیلا محکمہ خوراک اور گھی محکمہ انڈسٹری کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کیاجاسکے گا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے او رانہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے دکانداروں کو مقرر کردہ قیمتوں جلی حروف اور نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.