شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ پر واقع لمرہ گارڈن ہاؤسنگ سیکم پر قبضہ کرنے کی غرض سے شہباز خان گروپ نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے آصف گجر وغیرہ تین افراد کو شدید زخمی کر دیا آصف گجر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امدار دی جا رہی ہیں، ہاؤسنگ کالونی پولیس نے دونوں پارٹیوں شہباز خان (موجودہ چیئرمین پریس کلب ) گروپ اور آصف گجر گروپ کے بیس بیس افراد کے خلاف شارع عام میں فائرنگ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ پولیس کو مغروب آصف گجر کے والد محمد نسیم کی طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز خان ولد نامعلوم،اجمل خان وغیرہ 30مسلح افراد نے ہاؤسنگ سکیم کا مین دفتر کرایہ پر نہ دینے کی پاداش اور قبضہ کرنے کی غرض سے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد آصف، محمد نعیم،محمد ندیم وغیرہ شدید زخمی ہو گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج آصف گجر نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز خان جوکہ ایک ٹی وی چینل کا رپورٹر ہے صحافت کی آڑ میں قبضہ گروپ کا سرغنہ بنا ہوا ہے، انہوں نے ہماری ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کرنے کی خاطر جدید اسلحہ، کلاشنوفوں سے فائرنگ کر کے واپڈا کی کی مین تاریں اڑا دیں، ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ اور دفاتر کو چکنا چور کر دیا،ملزامان کی بے دریغ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او شیخوپورہ رینج، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافت کی آڑ میں شیخوپورہ میں افغانی باشندوں کے گروہ کے ساتھ مل کر دھشت کی علامت بننے اور قانون کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے والے ان خطرناک سفید پوشوں کے خلاف فوری طور پر دھشت گردی کے مقدمات درج کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Shares: