ملتان میں صاف پانی کا ضیاع کرنے والے اب قانون کی گرفت میں آئیں گے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان راؤقاسم نے پانی کے ضیاع روکنے, زیر زمین پانی کو بچانے کے لیے نئی واٹر پالیسی جاری کردی۔ پالیسی کے مطابق گھروں, گاڑیوں, دکانوں کو دھونے پر پابندی عائد کردی گئی۔اب صاف پانی سے گلیوں میں چھڑکاؤ, نل کو کھلا چھوڑنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نئی پالیسی کے مطابق اب پائب سے پودوں کو پانی دینا, سپلائی لائن پر موٹر نصب کرکے پانی حاصل کرنے والے بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔تفصیل کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کہا ہےکہ پاکستان میں عام آدمی صاف پانی کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہے وہ جتنا پانی استعمال کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ پانی ضائع کرتا ہے شہری علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے تمام افراد تک صاف اور محفوظ پینے کے پانی اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا روزبروز مشکل ہوتا جا رہا ہے واسا ملتان نےقیمتی آبی وسائل کے بے دریغ ضیاع کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر قانون سازی اور اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہریوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جبکہ واسا ملتان نے فوری طور پر صاف پانی کے ضیاع کی روک تھام اور زیر زمین پانی کو بچانے کے لیے نئی واٹر پالیسی جاری کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ آفس شمس آباد میں واٹر پالیسی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرز سمیت تمام ڈائریکٹرز شریک تھے نئی واٹر پالیسی کے تحت پائپ کے ذریعے گھروں، گاڑیوں، دکانوں کو دھونے پر پابندی عائد ہوگی کیونکہ اس اقدام سے نہ صرف صاف پانی ضائع بلکہ سڑکوں اور گلیوں کا انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوجاتا ہے جبکہ صاف پانی سے گلیوں میں چھڑکاؤ ٫ ٹونٹیوں کو کھلا چھوڑ نے اور پائپ کے ذریعے پودوں کو پانی دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی واٹر سپلائی لائنوں پر غیر قانونی موٹریں لگا کر اضافی پانی حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن پلان تیارکرلیاگیا پہلے مرحلے میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے دوسری مرتبہ خلا ف ورزی کرنے والوں کے چلان تیار کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا کو بھجوائے جائیں گے جبکہ ان کے واٹر سپلائی اور سیوریج کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں گے۔ نئی واٹر پالیسی پر عمل درآمد کے سلسلے میں شعبہ ریکوری،واسا کےتمام فیلڈ اور آپریشنل سٹاف کو ٹاسک سونپ دیا گیا ڈولفن فورس سے بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے لئے مدد لی جائے گی ذمہ دار شہریوں کو بھی اس مہم میں بھرپور کردار کرنے کی اپیل کی گئی ہےشہری واٹر پالیسی کی خلاف ورزی کی شکایت پر واسا کے آن لائن کمپلینٹ سیل کے رابطہ نمبر 1334 پر اطلاع دیں ادارہ کی طرف سے فوری ایکشن لیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے نئی واٹر پالیسی کے حوالے سے شہریوں کو اپنے پیغام کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں قلت آب کے اس سنگین مسئلے پر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صاف پانی کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں اور اپنے ارد گرد بھی پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے واسا ملتان سے تعاون کریں تاکہ صاف پانی کو بچا کر ہم اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کر سکیں۔

خبردار, ہوشیار ملتانی اب پانی کا استعمال کریں سوچ سمجھ کریں،ورنہ پھنس جائیں گے مصیبت میں۔۔
Shares: