دن کے اوقات میں مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ
سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا کے شہریوں نے مزدا ٹرکوں کے اڈے بھی شہر سے باہر منتقل کرنے اور دن کے اوقات میں ان مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں مزدا گاڑیاں گلی محلوں میں قائم گوداموں پر آتی جاتی ہیں کیونکہ کانداروں کی اکثریت نے گلی محلوں میں گودام بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔سرگودھا شہر میں دن کے اوقات میں شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے ٹرکوں کو مزدا گاڑیوں کی شکل دینا شروع کردی ہے ان مزدا گاڑیوں میں ٹرک سے زیادہ سامان لوڈ ہوجاتا ہے ان کو شہر میں آنے کی اجازت ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کیساتھ حادثات بڑھ رہے ہیں۔