دورہ پاکستان: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ جانئے
کولمبو: لاہیرو تھریمانے اور ڈاسن شناکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے. تھریمانے ون ڈے ٹیم جبکہ ڈاسن شناکہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کردئیے گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہیرو تھریمانے کو ون ڈے ٹیم جبکہ ڈاسن شناکہ کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے. سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ سینئر کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے انکار کے بعد کیا. لیستھ ملنگا، میتھیوز، دنیش چندیمل، کوشل میڈس، کوشل پریرا، دننجایا ڈی سلوا، سرنگا لکمل، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے دورہ پاکستان سے معذرت کی ہے. دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز سینئر کھلاڑیوں سے میٹنگ کی جس میں انہیں دورہ پاکستان کیلئے قائل کیا گیا لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ کی یہ کوششیں ناکام رہیں.
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے.