کراچی۔ (اے پی پی) الاخوان سی سی نے مدمقابل بوم بوم اسپورٹس کو بہ آسانی 112 رنز سے شکست دے دی۔ محمد ذاکر کھتری میموریل چیمپئننز لیگ ٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے روز ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراؤنڈ پر طاقتور الاخوان سی سی نے مدمقابل بوم بوم اسپورٹس کو بہ آسانی 112 رنز سے شکست دے کر دوسری شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں الاخوان سی سی اور جناح اسپورٹس نے دو دو میچوں میں کامیابی بعد 4 -4 پوائنٹس کے ہمراہ سرفہرست ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جبکہ آج اتوار 29 ستمبر کو دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہو نے والے ٹاکرے کا نتیجہ لیگ کی نمبر 1 اور نمبر 2 کا فیصلہ کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز اور کھلاڑیوں کو اس میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ کھیلے گئے پہلے میچ کی نمایاں خصوصیات فاتح الاخوان سی سی کے آصف علی جی کے(38رنز)، وکٹ کیپر بیٹسمین نوید جی بی کے(38رنز)، حمید(37رنز ناٹ آؤٹ) جبکہ کامران چائنا کی(11 /4 وکٹیں).دوسری جانب بوم بوم اسپورٹس کے صدیقی کی 4/30 وکٹیں) تھیں۔ میں الاخوان سی سی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 198 رنز رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ آصف علی جی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 38 رنز کی دلکش باری میں 8 مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن کی سیر کرائی، وکٹ کیپر بیٹسمین نوید جی بی نے ذمدارانہ 38 رنز میں 6 چوکے لگائے، دنوں کے درمیان 78 رنز کی شاندار اوپنگ شراکت بھی رہی، حمید نے ناقابلِ شکست 37 رنز 20 گیندوں پر 3 چوکوں اور چھکے کی مدد سے بنائے اے بی جوبت نے جارحانہ 21 رنز 8 گیندوں ہر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت بنائے۔ صدیقی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا، ایم فیضان نے 32 رنز کے بدلے 2 وکٹوں کا سودا کیاجبکہ طلحہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ جوابی بیٹنگ میں بوم بوم اسپورٹس کی بیٹنگ لائن فاتح ٹیم کے بولروں کی عمدہ اور نپی تلی بولنگ کے آگے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم مقررہ 20ویں اوورز کی آخری گیند پر 86 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بوم بوم اسورٹس کی جانب سے نوید 21 رنز، اسد 14 اور ایم صادق 10 رنز ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ کامران چائنا نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، حماد بی جے نے 12 اور ارسلان بی جے نے 18 رنز کے بدلے 2-2 وکٹیں جبکہ کامران کھتری ایک وکٹ لی۔ اس موقع پر محمدفیصل کھتری، شاہد تاؤ،حسنین 5 اسٹار، معیز 5 اسٹار، عزیر واڈا، شہزاد پٹنی، حذیفہ 5اسٹار، اوسامہ سونیجا، نادر چھاٹ پاٹ بھی موجود تھے۔

ذاکر کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ، کامران چائناکی عمدہ بولنگ الاخوان سی سی کی لگاتار دوسری فتح
Shares: