راولپنڈی – پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹیکس کنڑول و ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس پریشیر کو فوری بحال کیا جائے ۔گزشتہ روز شیخ راشد شفیق سے پی ٹی آئی یونین کونسل 78 ڈھوک منشی کے رہنماء چوہدری بابر حسین کی قیادت میں وفد نے لال حویلی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سوئی گیس کے ڈپٹی چیف رحمت اللہ،چیف منٹیننس رضا اورکوارڈینیٹر راجہ فاروق منہاس بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین نے کہا کہ سردیوں میں یونین کونسل ڈھوک منشی کے علاقوںڈھوک کمال دین,ناصر کالونی,مظفر ٹان,آرمی کالونی, وزیر ٹان, ڈھوک جابہ, وکیل کالونی, ریلوے سکیم, ریل ویو, نواز کالونی, محمدیہ غوثیہ, نورانی محلہ, فضل آباد, ریلوے اسکیم ون اے, شامل ہیں میں موسم سرما میں گیس پریشر کے مسائل کا سامنا رہتاہے جس پر شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس کے پریشر کو بحال کیا جائے اور سردیوں اس یونین کونسل میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین، راجہ فاروق منہاس اور اہل علاقہ نے ایم این اے شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ راشد شفیق نے ایم این اے بن کر حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیںکیا ۔ یونین کونسل میں گیس کے مسائل کو حل کرانے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

Shares: