سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ،مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے پھڑئیے(ہول سیلر)کو شہری کی درخواست پرگرفتار کرواتے ہوئے جیل بھجوا دیا
ناجائزمنافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،صارفین کومعیاری ا ور سستے پھل وسبزیوں کی فراہمی کے لیے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ کی طرف سے #کسان_پلیٹ_فارم قائم کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر کھیالی منڈی عثمان سکندر اور مارکیٹ کمیٹی کھیالی گوجرانوالہ کی طرف سے سبزی منڈی میں صارفین کو تازہ اور معیاری پھل اور سبزیوں کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسان پلیٹ فارم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم حکومت پنجاب کا نقلابی قدم ہے جس سے صارفین کاشت کاروں سے براہ راست پھل اور سبزی سستے داموں خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے اور شہری و دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر سبزی منڈی کھیالی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار حضرات منڈی کے اندر مخصوص کردہ جگہ پر اپنی اجناس کمیشن اور مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیر فروخت کر سکیں گے،مخصوص جگہ پر کاشتکاروں کے لیے بیٹھنے،پینے کے لیے صاف پانی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،ٹنل فارمنگ کے کاشتکار بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے اور کسان کاؤنٹر پر موجود مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے درج ذیل نمبر 055-9200201پر رابطہ کر سکتے ہیں۔