سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق ایس ایچ او کینٹ فضل قادر نے سب انسپکٹر اقرار عباس کے ساتھ مل کر کاروائی کرتے ہوئے تین سو لٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزم عظیم عرف کاشی اپنے رکشہ پر پلاسٹک کے ڈرموں میں شراب فروخت کرنے لئے لے کر جا رہا تھا کہ جس کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا گیا تو رکشہ کی پچھلی سیٹوں پر پردہ لگا کر چھپائی گئی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے اچھی کاروائی پر ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Shares: