فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے لئے دو روزہ آگاہی مہم جاری ہے اس کے بعد زیادہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹس کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سیکرٹری آرٹی اے اورسٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی مہم میں مشترکہ حصہ لیا جارہا ہے جن کی ٹیمیں شہر کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کو چیک کرکے ڈرائیوز حضرات اورمالکان کو ضروری ہدایات جاری کررہی ہیں۔اسی طرح جنرل بس سٹینڈ اوردیگر مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی انسداد سموگ مہم پر عمل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے واضح کیا ہے کہ سموگ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے نہیں دیا جائے گالہذا گاڑیوں مالکان گاڑیوں کے ایندھن کی ضروری مرمت ودرستگی کروالیں بصورت دیگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بند کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے سلسلے میں دھواں چھوڑنے والے بھٹوں،فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ اور ٹائر وپلاسٹک کو آگ لگانے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔