سود خورفل ایکشن میں
کمالیہ : سود خور فل ایکشن میں غریب لوگوں کو پھنسانے کے لئے حسین پُرکشش مکڑی کی طرح جال بُن لئے ۔
روزمرہ استعمال کی اشیاء قسطوں کے لالچ میں عام لوگوں کو ڈبل قیمت پر دی جانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں سود خوروں نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے نئے ہتھکنڈے استمعال کرنے شروع کر دیے ہیں اور قسطوں کا لالچ دے کر روزمرہ استعمال کی عام اشیاء غریب لوگوں کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی۔ اور اکثر اشیاء پر ڈبل سے بھی زیادہ ریٹ وصول کیا جاتا ہے جبکہ عام لوگ خصوصا غریب آدمی قسطوں کے لالچ میں آکر سالہا سال ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں ۔کمالیہ میں مختلف روڈز پر مخصوص افراد نے مختلف ناموں سے دوکانیں بنا کر جال بچھا رکھا ہے قابل غور بات ہے ان لوگوں کے پاس اس دھن کی کوئی تفصیلات نہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکس بھی برائے نام دیا جاتا ہے لاکھوں روپے شورومز کے کرائے ملازمین کی تنخواہیں یہ تمام رقم چند سالوں سے کہاں سے آئی جبکہ معمولی سے ٹیکس ریٹرن ہیں الیکٹرونک کے نام پر ناقص اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔عام طور پر یہ لوگ ٹیکسوں کی مد میں لاکھوں روپے بچا کر سرکاری خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چونا لگا رہے ہیں۔اکثر کالا دھن ایسے کاروبار میں لگایا جاتا ہے۔شہری وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔