گذشتہ شب بلوچستان حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک اجلاس کی تصویر شیئر کی جس کی صدارت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کر رہے تھے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔
تصویر میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی کرسی پر ان کی ہی ایک اور تصویر لگائی گئی ہے لیکن اس عمل میں ایڈیٹنگ کرنے والے شخص نے دیوار پر لگی قائد اعظم کی تصویر اور جھنڈے کاٹ دیے۔
فوٹو شاپ کی گئی اس تصویر میں وزیراعلیٰ جام کمال دیگر اراکین کے مقابلے میں خاصے بڑے دکھائی دے رہے ہیں جو اس تصویر کو عجیب بناتا ہے۔ تصویر پوسٹ ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین نے اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔